ابنا: ترکی کے سابق وزیر داخلہ سعدالدین تان نے وزیر اعظم اردوغان کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم اردوغان نے ترکی کو اس کے تمام وسائل و ذرائع کے ساتھ مغربی امپیریالیزم کی خدمت میں دے دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ترک معاشرہ بے اعتمادی اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے۔ ترکی کے سابق وزیر داخلہ اور یورت پارٹی کے سربراہ تان تان نے فارس نیوز سے گفتگو میں ترکی کے حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں عوام کے محتلف طبقات میں خلیج پیدا ہوچکی ہے اور عوام کے درمیاں کینے اور نفرت کے بیج بودئے گئےہیں۔ تان تان نے کہا کہ ترک معاشرے میں نفرت کے بیج بو کر ترک قوم کا تشخص ختم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے اردوغان کی پارٹی کی حکومت کے بارے میں کہا کہ یہ حکومت ایک طرف سے پی کے کے گروہ سے مذاکرت کررہی ہے تو دوسری طرف سے بغاوت کرنے والے فوجیوں کو دہشتگرد قراردیتی ہے جبکہ خود اس وقت اردوغان حکومت پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے ماضی میں پی کے کے کو ترکی کے خلاف استعمال کیا تھا آج وہ اس گروہ کو مذاکرات کی میز پرلے آئےہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام ملک کے حالات سے بالکل الگ کردئے گئے ہیں اور کیونکہ انہیں حقائق نہیں بتائے جاتے اس وجہ سے وہ کوئي فیصلہ نہیں کرپارہے ہیں۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں ترکی کے بیشتر شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450662
ترکی کے سابق وزیر داخلہ سعدالدین تان نے وزیر اعظم اردوغان کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم اردوغان نے ترکی کو اس کے تمام وسائل و ذرائع کے ساتھ مغربی امپیریالیزم کی خدمت میں دے دیا ہے۔